چین سے ہمیشہ اچھے سفارتی تعلقات رہے ہیں اور رہیں گے:شاہ محمود قریشی

Feb 03, 2022 | 13:00:PM
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، چین،چینی صدر ،عمران خان
کیپشن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چین اظہار یکجہتی کے لئے جارہے ہیں، چین سے ہمیشہ اچھے سفارتی تعلقات رہے ہیں اور رہیں گے،پاک چین کی دوستی کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

 شاہ محمود قریشی نے  اپنے بیان میں کہا کہ چینی صدر نے وزیراعظم عمران خان سمیت اہم ممالک کے سربراہوں کو مدعو کیا ہے،وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات ہوگی، میری چینی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ہے جس میں تعلقات کا جائزہ لیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات میں موجودہ منصوبوں کا جائزہ لیں گے، دوطرفہ تجارت کس طرح بڑھانا ہے، چینی سرمایہ کاروں کو کس طرح متاثر کرنا ہے، وزیراعظم عمران خان کی ازبکستان کے صدر سے بھی ملاقات متوقع ہے،ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے سی پیک سست روی کا شکار ہوگیا تھا جس کو آگے لے کر چلنا ہے، سی پیک کے فیز ٹو میں غربت میں کمی کے منصوبے ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیںآئینی اور قانونی اداروں کو آزاد اور خود مختار ہونا چاہیے: چیف جسٹس
 یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر آج چین روانہ ہوں گے جہاں وہ چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر سرمائی اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔