بحری جہاز کے رڈر بلیڈ پر بیٹھ کر 14 دن بعد سپین پہنچنے والے تارکین وطن کو بچا لیا گیا

Aug 03, 2023 | 10:11:AM
بحری جہاز کے رڈر بلیڈ پر بیٹھ کر 14 دن کے بعد سپین پہنچنے والے تارکین وطن کو بچا لیا گیا۔ یہ ویڈیو دنیا بھر میں دیکھنے والے حیران رہ گئے اور اس کی وجہ اُن کا مشکل، پُرخطر اور غیرقانونی کام تھا۔  
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بحری جہاز کے رڈر بلیڈ پر بیٹھ کر 14 دن بعد سپین پہنچنے والے تارکین وطن کو بچا لیا گیا۔ یہ ویڈیو دنیا بھر میں دیکھنے والے حیران رہ گئے اور اس کی وجہ اُن کا مشکل، پُرخطر اور غیرقانونی کام تھا۔  

برازیل کی وفاقی پولیس نے نائیجیریا کے چار تارکین وطن کو بچایا، جنہوں نے 14 دن سمندر میں ایک جہاز کی رڈر پر گزارے تھے۔  گران کیناری کے ساحل پر ان کو بچانے کے دو دن بعد اب وہ بظاہر اپنے مقصد میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال انہیں سپین میں رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by BBC News (@bbcnews)

تارکین وطن نائیجیریا سے یورپ پہنچنے کی امید کر رہے تھے لیکن یہ جان کر حیران رہ گئے کہ وہ ہزاروں میل دور برازیل پہنچ گئے ہیں۔

مہاجرین میں سے ایک رومن جیومین فرائیڈے نے کہا کہ "یہ سفر بہت خطرناک تھا میں اسے دوبارہ کبھی نہیں آزماؤں گا۔"

مزید پڑھیں:  بھارت سے آئی انجو کے اسلام آباد میں سیر سپاٹے ،ویڈیو وائرل 

سپین کی حکومت نے ان تارکین وطن کے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ تینوں نائجیرین شہری ہیں اور اُنھوں نے سپین پہنچتے ہی پناہ کی درخواست دی ہے۔ اس میں ایک شخص جس کی حالت زیادہ خراب تھی وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔