چینی سیکنڈل میں کسی کو ٹارگٹ نہیں کیا جا رہا ،شہزاد اکبر

Apr 03, 2021 | 18:19:PM
چینی سیکنڈل میں کسی کو ٹارگٹ نہیں کیا جا رہا ،شہزاد اکبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم کے مشیر داخلہ احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کو کچھ خدشات ہیں کہ شاید ان کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے،کسی کو ٹارگٹ نہیں کیا جا رہا ہے قانون کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے،اگر چینی کا کاروبار گھاٹے کا سوداہے تو جہاز اڑا لیں ،حکومت مہنگی چینی نہیں بیچنے نہیں دے گی،اپنوں کااحتساب سب سے مشکل کام ہے،فضل الرحمان کی طرف سے بلاول کو نوٹس ملا ہے،بلاول کو مشورہ ہے جو نوٹس ملا ہے فی الحال اس کی تیاری کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر داخلہ احتساب شہزاد اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کی مد میں کلیکشن پچھلے ادوار سے 100 فیصد زیادہ تھیں،گزشتہ سال کے واجبات تمام کسانوں کو ادا ہو چکے ہیں۔نیب کو سبسڈی سے متعلق چیزیں بھیجی گئیں کہ اگر بدعنوانی ہو تو اس پر کارروائی کرے۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ مئی 2020 میں آئی تھی۔ ایف آئی اے کو دو معاملات بھیجے گئے، شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں منی لانڈرنگ اور دیگر معاملات سامنے آئے۔وفاقی حکومت نے شوگر کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کی منظوری دی۔کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کو اسلام آباد، لاہور اور سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ احتساب کا کام آسان نہیں اس میں آپ دوست نہیں بنا سکتے۔حکومت کو رپورٹ ملی ہے کہ سٹہ باز رمضان میں چینی اور مہنگی کی جائیگی جس کے بعد کارروائی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایم اے، ایم ایس سی امتحانات ۔ آن لائن داخلوں کا نیا شیڈول جاری