پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز مذاکرات بے نتیجہ ختم 

Mar 02, 2022 | 19:16:PM
پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز، مذاکرات، بے نتیجہ ختم،
کیپشن: پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز مذاکرات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے ،بھارتی وفد نے پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات مسترد کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کے درمیان مذاکرات کے دو دور ہوئے،پاکستان وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ نے کی جبکہ بھارتی وفد کی قیادت بھارتی انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا کررہے تھے ۔
ذرائع کے مطابق پاک بھارت مذاکرات کا دوسرا دور45 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا ،بھارتی وفد نے پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات مسترد کردیئے،ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے دریائے چناپ پر کیتھروہائیڈروپراجیکٹ پر اعتراضات اٹھائے ،پاکستان نے اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ بھارت دریاﺅں کے بہاﺅ کے اعدادوشمار شیئر نہیں کرتا ،جس کا بھارتی وفد پاکستان کو تسلی بخش جواب نہ دے سکا،پاکستان کاکہناتھا کہ دریائے چناب پر کیتھروپن بجلی منصوبے سے پانی کے بہاﺅ میں رکاوٹ آئیگی ،پاکستان نے موقف اختیار کیا کہ بھارت پاکستان میں پانی کا بحران پیدا کرنا چاہتا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے دریائے چناب پر پکل دھل پن بجلی منصوبے پربھی اعتراض اٹھایا ،پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کا دوسرا دوربھی بے نتیجہ ختم ہو گیا،پاک بھارت آبی مذاکرات کے دوسرے دور میں بھی ڈیڈلاک برقراررہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کو بڑا دھچکا لگ گیا، ایک اور معاون خصوصی مستعفی