سوئیڈن میں قرآن کی بےحرمتی ، عراقی کھلاڑیوں نے میچ سے قبل کتاب اللہ کو چوم کر سینے سے لگاکر جواب دیا 

Jul 02, 2023 | 20:43:PM
سوئیڈن میں قرآن کی بےحرمتی ، عراقی کھلاڑیوں نے میچ سے قبل کتاب اللہ کو چوم کر سینے سے لگاکر جواب دیا 
کیپشن: عراقی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی قرآن پاک اٹھائے ہوئے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوئیڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف جواب دیتے ہوئے عراقی فٹبال لیگ کے ایک میچ کے شروع ہونے سے پہلے گراؤنڈ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ہاتھوں میں قرآن پاک اٹھایا اور اسے چوم کر اور سینے سے لگا کر اس سے محبت اور اس کی عزت و تکریم کا مظاہرہ کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی فٹبال لیگ کے ایک میچ کے شروع ہونے سے پہلے گراؤنڈ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ہاتھوں میں قرآن پاک اٹھایا اور اسے چوم کر اور سینے سے لگا کر اس سے محبت اور اس کی عزت و تکریم کا مظاہرہ کیا۔رپورٹس کے مطابق اس دوران سٹیڈیم میں موجود لوگوں نے بھی خوبصورت اور بھرپور طریقے سے قرآن کریم سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔سٹیڈیم میں موجود لوگوں نے بینر اٹھایا ہوا تھا جس میں لکھا تھا کہ قرآن ہمارا ابدی قانون ہے اور اس کا دفاع ہر مسلمان پر فرض ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وطن واپسی، نوازشریف سے اہم عہدیداروں کی ملاقات، بڑی خبر آگئی