امریکا کو اڈے نہیں دیں گے، جنرل قمرجاوید باجوہ 

Jul 02, 2021 | 11:37:AM
امریکا کو اڈے نہیں دیں گے، جنرل قمرجاوید باجوہ 
کیپشن: پاک آرمی کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاک آرمی کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نےکہا ہے کہ اس بار امریکا کو  اڈے نہیں دیئے جائیں گے۔

تفیصلات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے طویل اجلاس کے بعد  ایک صحافی کے سوال کے جواب میں آرمی چیف نے کہا کہ  پاکستان امریکا کو فوجی اڈے نہیں دے گا‘فوجی اڈے دینے کا سوال حکومت سے پوچھا جائے ‘مجھ سے اس بارے میں استفسار کیوں کیاجارہاہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز  ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے مقبوضہ کشمیر، افغانستان اور قومی سلامتی کی صورتحال پر اراکین اسمبلی کو بریفنگ دی تھی۔ اس بریفنگ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ عید سے قبل ممکنہ طورپر15 جولائی کو ایک اوران کیمرااجلاس بلایا جائے گا اوراس میں اراکین پارلیمنٹ کو مسئلہ کشمیر اورباقی چیزوں پر دوبارہ تفصیل سے آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سخت گرمی میں موسم کی اچھی خبر