وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے عمران خان کے دعویٰ پنکچر کردیا؟

پہلے کہا اسمبلی توڑنے میں آدھا منٹ بھی نہیں لگائیں گے،یہ کرسی عمران خان کی امانت ہے،وقت قریب آیا تو احساس ہوا یہ کیا کہہ دیا،اگر مگر سے کام لینے لگے

Dec 02, 2022 | 17:09:PM
وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ,24 نیوز,پنجاب اسمبلی تحلیل, عمران خان ,وفاقی حکومت
کیپشن: عمران خان،پرویز الٰہی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے عمران خان کے دعویٰ پنکچر کردیا؟پہلے کہا اسمبلی توڑنے میں آدھا منٹ بھی نہیں لگائیں گے،یہ کرسی عمران خان کی امانت ہے،وقت قریب آیا تو احساس ہوا یہ کیا کہہ دیا،اگر مگر سے کام لینے لگے۔

پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگی یا نہیں؟ پی ٹی آئی اختلافات کا شکار ہوگئی ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی ٰپنجاب چودھری پرویز الٰہی نے عمران خان سے ایک سے دو ماہ کی مہلت مانگ لی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان سمیت پرویز خٹک اور اسد قیصر کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کے حق میں نہیں ۔

ضرور پڑھیں :(ن) لیگ کا وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف فوری تحریک عدم اعتماد نہ لانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب  پرویز الٰہی نے وجوہات بتا دیں ۔پرویز الٰہی نے بتایاہم نے بہت سے منصوبے شروع کررکھے ہیں ۔نئے اضلاع سے متعلق بھی قانونی کارروائی پوری کرنی ہے۔ہماری حکومتیں ختم ہوگئیں تو آپ کا سارا پروٹوکول اور سکیورٹی بھی ختم ہو جائے گی۔آپ سمیت تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں کو وفاقی حکومت گرفتار کرسکتی ہے، اسمبلی کی تحلیل میں ایک سے دو ماہ لگیں گے۔