اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم آگیا

Aug 02, 2022 | 14:30:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ،ڈاکٹر قبلہ ایاز،اسلامک یونیورسٹی،بورڈ آف گورنرز
کیپشن: یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈاکٹر قبل ایاز کو یونیورسٹی بورڈ آف گورنرز کے ممبر کے عہدے سے ہٹا دیا تھا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر قبلہ ایاز کی اسلامک یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے بطور ممبر بحالی کے حکم میں 2 اگست تک توسیع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا دورہ ڈی آئی خان اچانک ملتوی، بڑی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ بادی النظر میں ڈاکٹر قبلہ ایاز کی برطرفی غیر قانونی ہے، یونیورسٹی انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کیوں نہیں کرتی ؟ ڈاکٹر قبلہ ایاز اسلامک یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے رکن کی حیثیت سے عہدے پر بحال رہیں گے۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت ستمبر کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی۔ خیال رہے یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈاکٹر قبل ایاز کو یونیورسٹی بورڈ آف گورنرز کے ممبر کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔