سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو ایک اور وزیرِ اعظم فارغ کر دیا جائے گا: فواد چوہدری

Apr 02, 2023 | 10:34:AM
سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو ایک اور وزیرِ اعظم فارغ کر دیا جائے گا: فواد چوہدری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہ کیا گیا تو ایک وزیرِاعظم فارغ کر دیا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اطلاعات و نشریات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  مرکزی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالت عظمٰی کے فیصلے پر عمل نہ کیا گیا تو سپریم کورٹ کی جانب سے ایک اور وزیرِاعظم پاکستان کو فارغ کر دیا جائے گا۔ 

مزید پڑھیں: وفاقی وزیر تعلیم نے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ اڑا دی

پی ٹی آئی رہنما کا ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر عدالتی حکم پر عمل نہ کیا گیا تو پیر کے روز پاکستان کے ایک اور وزیرِ اعظم کو ہٹا دیا جائے گا، سپریم کورٹ الیکشن کروانے کا فیصلہ تو پہلے ہی دے چکی ہے، موجودہ تین رکنی بینچ صرف اسی فیصلے پر عمل درآمد کروانے کا بینچ ہے۔ 

رہنما پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ اگر سپریم کی حکم کے مطابق انتخابات نہ کروائے گئے تو عدالت عظمٰی پیر کے روز ایک اور وزیرِ اعظم کو فارغ کر دے گی۔