سیلاب سب کچھ بہا لے گیا، مزید 27 افراد جاں بحق

Sep 01, 2022 | 12:20:PM
سیلاب , تباہ کاریاں، افراد, جاں بحق, غذائی بحران ,خیبر پختونخوا,
کیپشن: سیلاب کی تباہ کاریوں کا منظر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ملک بھر میں مزید 27 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1191 تک پہنچ گئی ۔

 تفصیلات کے مطابق  سیلاب سب کچھ بہا لے گیا،سیلاب کے باعث 11 لاکھ 6 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 7 لاکھ 31 ہزار مویشی ہلاک ہو چکے ہیں، متاثرہ علاقوں میں سڑکیں کھنڈر کا منظر پیش کررہی ہیں، ہرطرف بربادی کے مناظر نظر آرہے ہیں جبکہ زمینی رابطے ختم، دو ر دراز مقامات تک رسائی نا ممکن بن چکی ہے،بروقت اشیاء کی سپلائی نہ ہونے کے باعث غذائی بحران کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔

ادھر بد ترین سیلاب نے سندھ میں بھی شدید تباہی مچا دی ہے، پورا صوبہ اجڑ گیا، ہلاکتوں کی تعداد 422 تک پہنچ گئی، 160 بچے بھی شامل ہیں جبکہ گھر، دکانیں اور کارخانے ریلوں کی نذر ہو چکے ہیں، مواصلاتی نظام ناکارہ، ٹرین سروس معطل، اشیاء کی ترسیل میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 این ڈٰی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق مون سون بارشوں اور سيلابی ریلوں سے مزید 27 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کى تعداد ایک ہزار 191 ہو گئی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ایک، خیبر پختونخوا میں 4 اور سندھ میں 15 افراد چل بسے، اب تک سندھ میں سب سے زیادہ 422 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

سیلاب کے باعث بلوچستان میں 253، خیبر پختونخوا میں 264 اور پنجاب میں 188 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، سیلابی ریلوں اور بارشوں کے باعث حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں 522 مرد،246 خواتین اور399 بچے شامل ہیں۔