حکومتی احکامات، طورخم اور چمن بارڈر سے ہزاروں افغان باشندوں کی واپسی کا سلسلہ جا ری

Nov 01, 2023 | 11:54:AM
حکومتی احکامات، طورخم اور چمن بارڈر سے ہزاروں افغان باشندوں کی واپسی کا سلسلہ جا ری
کیپشن: حکومتی احکامات، طورخم اور چمن بارڈر سے ہزاروں افغان باشندوں کی واپسی کا سلسلہ جا ری
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احمد منصور) حکومتی احکامات کے پیشِ نظر طورخم اور چمن بارڈر سے روزانہ ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں۔

افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، گزشتہ روز 31 اکتوبر کو 21 ہزار 536 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، 21 ہزار 536 افغان شہریوں میں 7 ہزار 292 مرد، 5 ہزار 280 خواتین اور 8 ہزار 964 بچے اپنے ملک چلے گئے۔

افغانستان روانگی کے لیے 319 گاڑیوں میں 883 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی اور یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے، مجموعی طور پر اب تک 1 لاکھ 26 ہزار اور 17 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک گیر گرینڈ آپریشن شروع

غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو ملک واپسی کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی، اسلام آباد سے 64 غیر قانونی طور پر مقیم افغانی شہریوں کو واپس افغانستان بھیج دیا گیا، غیرقانونی طور پر مقیم افغانیوں کو طور خم بارڈر سےواپس بھیجا گیا، غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو دو بسوں پر افغانستان روانہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کو رخصت کیا، ایس پی سی ٹی ڈی بھی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کے ہمراہ تھے، اس موقع پر ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد سے تمام غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کا انخلا لازمی بنائیں گے۔