چلغوزوں کا تحفہ کام کر گیا۔۔ افغانستان نے پہلی شپمنٹ چین بھیج دی

Nov 01, 2021 | 12:28:PM
چلغوزوں ، تحفہ، چین
کیپشن: افغان وزیر خارجہ چینی ہم منصب کو چلغوزوں کا تحفہ دے رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان وزیر خارجہ امیر متقی کا چین کے وزیر خارنہ وینگ یی کو چلغوزوں کا تحفہ دینا کام کر گیا۔ افغان حکومت نے چلغوزوں کے ٹرک چین کو بھجوا دیئے۔

ترکی اردو کی ٹویٹر پر شئیر کردہ خبر کےمطابق افغانستان سے چلغوزوں کی ایک شپمنٹ چین بھیجی گئی ہے، افغان تاجر عرصے سے چین کی مارکیٹ تک رسائی کی کوششیں کر رہے تھے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کو چلغوزوں کا تحفہ پیش کیا تھا، جسے چینی وزیر خارجہ نے نہایت خوشی سے وصول کیا  تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کی بڑی بڑی چھوڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل