سابق صوبائی وزیر ٹکا محمد اقبال انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق صوبائی وزیر خوراک ٹکا محمد اقبال انتقال کرگئے، نمازجنازہ کل دوپہر 2 بجے آبائی شہر عارفوالا میں ادا کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیرخوراک ٹکا محمد اقبال عرصہ دراز سے علیل تھے ۔مرحوم ٹکا اقبال ڈی آئی جی ریٹائرڈ ٹکا محمد مختار خاں، سابق اسسٹنٹ کمشنر لاہور ٹکا محمد اعظم خاں، ڈی ایس پی ریٹائرڈ ٹکا محمد خالد خاں مرحوم، ٹکا محمد حسن خاں مرحوم، ٹکا محمد نواز خاں مرحوم کے بھائی، سابق نائب ضلع ناظم پاکپتن ٹکا محمد حماد خاں، ڈی ایس پی ٹکا محمد سجاد خاں اور ٹکا محمد فرید خاں ایڈووکیٹ کے چچا تھے۔