محکمہ موسمیات نے موسم کے متعلق اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی کا راج ہے تاہم پشاور،ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں کئی کئی ہلکی ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، کراچی ودیگر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر آج بھی جاری رہے گی، لاہور میں درجہ حرارت 43، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور میں 45 رہے گا۔ سندھ کے مختلف علاقے بھی شدید گرمی کے زیر اثر ہیں۔ نوابشاہ میں پارہ 45 تک رہے گا۔ بلوچستان میں گرمی حدوں کو چھو رہی ہے۔ سبی میں درجہ حرارت 47 تک جانے کی پیشگوئی ہے۔ پشاور میں کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیااس کے علاوہ بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چکن پھر سستا۔۔۔آج کا ریٹ جانیے!