امیر کو کوئی نہیں پوچھتا۔ غریب چوری کرے تو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے:عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ برطانیہ کاہیلتھ بجٹ پاکستان کےبجٹ سےکئی گنازیادہ ہے، انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ مسلم ممالک فلاحی ریاست سےبہت دورہیں۔
وزیراعظم نے بہاولپور میں قومی صحت کارڈ اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کارڈ سے صحت کے شعبے میں انقلاب آئے گا،سابقہ حکومتوں نے کبھی عوام پر اتنا پیسہ خرچ نہیں کیا۔ برطانیہ جاکردیکھاکہ انسانیت کیاہوتی ہے جہاں پیسےدےکراورمفت علاج کرانیوالوں میں فرق نہیں کیاجاتا۔
عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخواحکومت نےسب سےپہلےہیلتھ کارڈجاری کیا، یونیورسل ہیلتھ کوریج امیرترین ممالک میں بھی نہیں ملتی، اس اقدام سے نجی سیکٹرچھوٹےشہروں میں ہسپتال بنائےگا، ہیلتھ کارڈ صحت کےشعبے میں انقلاب لانے کا سبب بنے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر سستا۔۔روپیہ مزید تگڑا
انہوں نے کہا کہ ہمارامقابلہ ڈاکوؤں کےٹولےسےہے، یہ چوری کریں تو کہتے ہیں ہمیں این آراودےدو، یہ کہاں کا انصاف ہے کہ غریب چوری کرے تو اسےجیل میں ڈال دو۔
یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کو بڑا ریلیف مل گیا۔۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لندن کی سب سے مہنگی جگہ پرانکےگھرہیں، بی بی سی نےانکی کرپشن پرڈاکو مینٹریز جاری کیں۔ ن لیگ نے قرضے لے کر گروتھ حاصل کی، فیکٹری پر ڈاکو بٹھا دیں گے تو وہ دیوالیہ ہو جائے گی,شریف خاندان منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب توگنیزآف ورلڈریکارڈمیں بات آنےوالی ہےمقصودچپڑاسی کےاکاؤنٹ میں 4ارب کیسےآگیا، جب آپ اسکی تہہ میں جائیں گےتوپتاچلےگاکہ ہماراملک کیوں اوپرنہیں پہنچ سکا، کبھی بھی وسائل کی کمی سےقومیں غریب نہیں ہوتیں۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارامقابلہ ڈاکوؤں کے ٹولےسے ہے، غریب چوری کرے تو جیل میں ڈال دیتے ہیں،امیر کو این آر او دیاجاتارہا۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ کاشکرہےہم اس راستے پر نکل چکے ہیں، احساس،جوان پروگرام اور ہیلتھ پروگرام فلاحی ریاست کی طرف لیکرجارہاہے، جہاں غریب کو سزا اور امیر سزا سے بچ جاتاہے وہا نظام نہیں چل سکتا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ جب تک قوم ملکر نہ لڑے قانون کی بالادستی نہیں قائم ہوتی ، نیب جانیوالے بڑے ڈاکوؤں پر پھول پھینکے جاتے ہیں ، سپریم کورٹ سے سزا یافتہ مجرم جھوٹ بول کر باہر بھاگاہواہے، اربوں کی پراپرٹی پر لندن بیٹھے ہیں ،دونوں بیٹے بھی باہرہیں۔