تین بجے کی ہیڈ لائنز

Jul 31, 2023 | 14:49:PM
تین بجے کی ہیڈ لائنز
کیپشن: تین بجے کی ہیڈ لائنز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

1۔پاکستان اور چین کےدرمیان اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ چینی صدر وژن کے مطابق خطے میں ترقی کیلئے کوشاں ہیں،سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں،منصوبے کا دس سال پہلے سنگ بنیاد رکھا گیا،سی پیک کے تحت 25ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے، چینی نائب وزیراعظم ہی لیفینگ کا وزیراعظم ہاؤس آمد پر شاندار استقبال،وزیراعظم نے کابینہ ارکان کا چینی نائب وزیراعظم سے تعارف کرایا۔

2۔پاکستان کے معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ ملکی معیشت بہت جلد مستحکم ہوجائے گی ،نواز شریف نے چینی قیادت کے ساتھ ملکر سی پیک منصوبہ شروع کیا،وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے امید دلاتے ہوئے کہاکہ مایوس نہ ہوں ملک کا مستقبل تابناک ہے،پاکستان بے شمار معدنیات سے مالا مال ہے،ملک میں معدنیاتی مٹی کی قیمت 6.1ٹریلین ڈالر ہے۔
3۔معاشی بہتری کیلئے حکومتی کوششیں رنگ لانے لگیں،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان،کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں1010 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ،،انڈیکس48ہزار90 کی سطح پر پہنچ گیا۔
4۔توشہ خانہ فوجداری کیس،کیس قابلِ سماعت قرار دینے کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر،اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست بھی سماعت کیلئےمقرر کردی گئی،چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس کا ٹرائل روکنے کی درخواست پر سماعت ہو گی،چیف جسٹس عامر فاروق 3 اگست کو کیس کی سماعت کرینگے۔
5۔باجوڑ دھماکا،علاقے کی فضا سوگوار،اسپتالوں میں زیر علاج پانچ مزید زخمی دم توڑ گئے،جاں بحق افراد کی تعداد45 ہوگئی،67زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج،6 کی حالت تشویشناک،کور کمانڈر پشاور اور آئی جی ایف سی کا باجوڑ کا دورہ،دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت کی،جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا،کور کمانڈر اور آئی جی ایف سی کو کل ہونے والے دھماکے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
6۔باجوڑ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا،مقدمہ ایس ایچ او خار کی مدعیت میں درج کیاگیا۔ایف آئی آر نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف درج کی گئی،مقدمے میں دہشت گردی، قتل ، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل، دھماکے کی تحقیقات کیلئے قائم انکوائری ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ۔

بارشوں کے بعد دریاؤں کی سطح میں مسلسل اضافہ،دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند،چشتیاں میں حفاظتی بند ٹوٹ گیا،کئی بستیاں دریا کےریلے کی لپیٹ میں آگئیں،لوگ علاقہ چھوڑنے پر مجبور،اوباڑو کے مقام پر دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب برقرار،کچے کے مزید بیس دیہات زیر آب، گھوٹکی میں قادرپور کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ،ممکنہ سیلاب کے باعث انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت،جعفرآبادمیں مسلسل بارشوں سے سیلاب کاخظرہ بڑھ گیا۔

8۔اسلام آباد میں سول جج کی اہلیہ کا گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ ،چودہ سالہ رضوانہ کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مقدمے کی دفعات میں اضافہ،تھانہ ہمک میں درج مقدمے میں اقدام قتل کی دفعہ بھی شامل کرلی گئی،جسم کے بیشتر اعضاء کی ہڈیوں کو توڑنے کی دفعات بھی شامل،وزیراعظم نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ بچی کو انصاف فراہمی کے احکامات بھی جاری کر رکھے ہیں۔
9۔کراچی میں سپرہائی وے دنبہ گوٹھ ہاشم گوٹھ کے قریب ندی میں دو بچیاں ڈوب کر جاں بحق،دونوں بچیاں پانچ سالہ بچی کو ڈوبنے سے بچاتے ہوئے پانی کے ریلے میں بہہ گئی تھیں،ڈوبنے والی تینوں بچیاں بہنیں ہیں،5 سالہ بچی کوبچا لیا گیا۔
10۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکینڈل، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا۔اجلاس میں تحقیقاتی کمیٹی ابتدائی رپورٹ پیش کرے گی،معاملے کی انکوائری کے حوالے سےجوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کر دی گئی۔

11۔لاہور میں میٹرک کےامتحان میں 57ہزار طلبہ فیل ہوگئے۔2 لاکھ 30 ہزار915 طلبا و طالبات نے امتحان دیا،کامیابی کا تناسب 74 فیصد رہا،گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے بھی میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، امتحانات میں 37 ہزار 313 امیدوار فیل، کامیابی کا تناسب 80.82 فیصد رہا۔
12۔مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا آج 130واں یوم ولادت،قائد اعظم کی ہمشیرہ نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے بے مثال خدمات سرانجام دیں،،اپنے بھائی کے ہمراہ تحریک آزادی کی جدوجہد میں شامل رہیں۔
13۔طالبان کی بے جا پابندیوں نے شہریوں کا جینا مشکل کر دیا،افغانستان کے صوبے ہرات میں محکمہ اخلاقیات نے موسیقی کے سیکڑوں آلات ضبط کر کے جلا دیئے۔افغان محکمہ اخلاقیات کے اہلکاروں کا کہنا ہے،موسیقی کے آلات فروخت کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔
14۔بھارت کے اعلیٰ افسران انسانی جانوں کے دشمن بن گئے۔ممبئی میں ریلوے پروٹیکشن فورس کے جوان کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک ۔ڈیوٹی پر موجود دو آر پی ایف کانسٹیبلوں نے معمولی تنازعےپر جھگڑے کے دوران ایک دوسرے پر فائرنگ کردی،فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل اور ایک خاتون سمیت تین دیگر مسافر ہلاک ہوگئے۔
15۔ہزاروں سال سے منجمند کیڑے زندہ ہوگئے۔سائنسدان سائبیریا کی برف کے نیچے 46 ہزار سال سے جمے ہوئے کیڑوں کو ہوش میں لانے میں کامیاب ہو گئے۔برف پگھلنے سے سامنے آنے والے کیڑوں کو نارمل پانی میں ڈالا گیا تو وہ آسانی سے ہوش میں آگئے،،،اِن کیڑوں کی طبعی عمر محض چند دن کی تھی۔
16۔سروں کے بادشاہ محمد رفیع کو مداحوں سے بچھڑے 43برس بیت گئے،مدھر آواز کی بدولت چاہنے والوں کےدلوں میں آج بھی زندہ،تین دہائیوں تک بھارتی فلم انڈسٹری سے راج کیا۔