ڈالر کی قیمت کہاں تک جا پہنچی؟انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آ گئی

Jul 31, 2023 | 12:21:PM
ڈالر کی قیمت کہاں تک جا پہنچی؟انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری،انٹربینک میں ڈالر پھر مہنگا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہوکر 292 روپے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوا،انٹربینک میں ڈالر 286.45 روپے سے بڑھ کر 286.60 روپے پر پہنچ گیا،کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 286 روپے تک ٹریڈ ہوا،ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے پر پریشر دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی دیکھی جا رہی ہے،اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت آغاز ہوا،100انڈیکس میں مزید631پوائنٹس کااضافہ ہو گیا،100 انڈیکس میں 808 پوائنٹس کی تیزی، 100انڈیکس 1.09فیصد اضافے سے 47 ہزار 885کی سطح پر ٹریڈ ہورہاہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات  نے اہم پیشگوئی کردی