ایف بی آر نے ستمبر کا ٹیکس ہدف حاصل کر لیا

Sep 30, 2023 | 21:15:PM
ایف بی آر نے ستمبر کا ٹیکس ہدف حاصل کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) ملک میں چلتی گہما گہمی میں اچھی خبر آگئی، ایف بی آر نے ماہِ ستمبر کا ٹیکس ہدف عبور کر لیا۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے ماہِ ستمبر کا ٹیکس ہدف حاصل کر لیا ہے، ستمبر میں 834 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا جبکہ ستمبر کا ٹیکس ہدف 799 ارب روپے تھا، 19 لاکھ افراد نے ٹیکس ریٹرن فائل کردیئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کو سندھ میں بڑی کامیابی مل گئی

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ بڑھانے کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا، جولائی سے ستمبر تک 2041 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا، جولائی سے ستمبر تک ٹیکس ہدف 1977 ارب روپے تھا۔