ورلڈ کپ کی آمد آمد، بنگلادیشی کپتان انجرڈ ہوگئے

Sep 30, 2023 | 12:00:PM
ورلڈکپ کے آغاز سے قبل بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن انجرڈ ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ورلڈکپ کے آغاز سے قبل بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن انجرڈ ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن کو پریکٹس کے دوران فٹبال کھیلتے ہوئے ایڑھی پر چوٹ لگی ہے جس کے باعث ان کی ایڑھی سوجھ گئی ہے اور انہیں ایڑھی میں شدید تکلیف ہے۔

رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن کی انجری کے حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ورلڈکپ شروع ہونے سے قبل شاداب خان کو بڑا دھچکا

غیرملکی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن نے ایڑھی پر لگنے والی چوٹ کے باعث گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف پہلا پریکٹس میچ بھی نہیں کھیلا تھا اور امکان ہے کہ وہ دوسرا وارم اپ میچ بھی نہیں کھیلیں گے۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں بنگلادیش کا پہلا میچ 7 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف شیڈول ہے۔

یاد رہے کہ شکیب الحسن کا شمار دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے اور انہوں نے بنگلا دیش کی جانب سے 240 ون ڈے کھیل رکھے ہیں جس میں انہوں نے 7300 سے زائد رنز اور وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں اور گزشتہ ورلڈکپ میں بھی شکیب الحسن 606 رنز کے ساتھ تیسرے ٹاپ سکورر رہے تھے۔