این سی او سی کی آزاد کشمیراسمبلی کے انتخابات 2 ماہ کیلئے ملتوی کرنے کی تجویز

May 30, 2021 | 22:19:PM
این سی او سی کی آزاد کشمیراسمبلی کے انتخابات 2 ماہ کیلئے ملتوی کرنے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات 2 ماہ کیلئے ملتوی کرنے کی تجویز دے دی، انتخابات ملتوی کرنے کیلئے این سی او سی نے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کو مراسلہ بھی لکھ دیا۔
مراسلے میں کہا گیا کہ جولائی میں انتخابات کا انعقاد کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کا باعث بن سکتا ہے، انتخابات کے باعث بڑے سیاسی اجتماعات کورونا وبا پھیلانے کا باعث بنیں گے۔مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ستمبر 2021 تک آزاد کشمیر کی 10 لاکھ آبادی کو ویکسی نیشن کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کااعلان
واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں پہلے بھی کورونا وائرس پھیلاؤ کی شرح زیادہ رہی ہے، آزاد کشمیر اسمبلی کی مدت 29 جولائی کو ختم ہو رہی ہے، انتخابات کا شیڈول جاری نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: نون لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی انتقال کر گئے