پاکستان سے پہلی بار سیریز جیتنے کے بعد افغان کھلاڑیوں نے کیا تحفہ دیا؟

Mar 30, 2023 | 16:42:PM
پاکستان سے پہلی بار سیریز جیتنے کے بعد افغان کھلاڑیوں نے کیا تحفہ دیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد افغانستانی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کو تحفہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق کسی بھی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں پاکستان کو پہلی بار شکست دینے اور تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان سے سیریز جیتنے کے بعد افغانستان کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو تحفہ دیا۔ 

پاکستان کرکٹ بورٖڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بڑے دوستانہ انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ باتیں کر رہے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میچز کے دوران پیش آنے والے واقعات پر بات چیت کر تے خوشگوار وقت بتا رہے ہیں۔ 

پی سی بی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغان کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کو تحفے کے طور پر ایک ایک چھوٹا لکڑی کا ڈبہ دیا۔ 

مزید پڑھیں: بھارت کے انکار کی صورت میں قومی ٹیم کا بھارت جانا بھی حکومتی اجازت سے مشروط ہوگا، نجم سیٹھی

پی سی بی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے افغانستان کرکٹ بورڈ نے وضاحت کی کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے کھیل کے میدان میں اور کھیل کے میداں سے باہر اسپورٹس مین شپ اور  جذبہ خیر سگالی کا مثالی مظاہرہ کیا جس پر افغانستان کی جانب سے مشہور افغان زعفرانی چائے تحفے میں دی گئی۔ 

واضح رہے کہ شارجہ میں ہونے والی حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز افغانستان نے 2-1 سے اپنے نام کی ہے۔ اس قبل افغانستان نے کبھی بھی کسی انٹرنیشنل مقابلے میں پاکستان کو نہیں ہرایا تھا۔