قرآن سب کیلئے بھی مقدس ہونا چاہئے: روسی صدر

Jun 30, 2023 | 17:24:PM
قرآن سب کیلئے بھی مقدس ہونا چاہئے: روسی صدر
کیپشن: روسی صدر ولادمیر پیوٹن
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گزشتہ دنوں سویڈش دارالحکومت اسٹاک ہولم میں مسجد کے سامنے قرآن پاک کے نسخے کو شہید کیا گیا تھا جس کی وزیراعظم شہباز شریف، ترک صدر اور دیگر عالمی رہنما سمیت روسی صدر ولامیر پیوٹن نے بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

قرآن کریم کو نذر آتش کیئے جانے کے واقعے کے بعد روسی صدر ولادمیر پیوٹن گزشتہ روز ڈاگستان کے شہر ڈربنٹ میں قائم روس کی سب سے قدیم مسجد پہنچے جہاں انہیں عید کے روز قرآن پاک کی کاپی تحفے میں پیش کی گئی۔

صدر پیوٹن نے مسجد انتظامیہ کی جانب سے قرآن پاک کا تحفہ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ روس میں کوئی ایسی لائق جگہ ڈھونڈوں گا جہاں قرآن کریم کو رکھا جائے۔

روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ قرآن پاک مسلمانوں کی مقدس کتاب ہے، اور یہ دیگر مذاہب کے لوگوں کے لیے بھی مقدس کتاب ہونی چاہئے۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا