سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں ہو گی: نگران صوبائی وزیر خزانہ

Oct 28, 2023 | 12:11:PM
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں ہو گی: نگران صوبائی وزیر خزانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صوبے کو مالی مشکلات کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے نگران وزیر خزانہ احمد رسول بنگش کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں کٹوتی کی خبریں محض افواہ ہیں،  وفاق کے ذمہ گزشتہ مالی سال کے 233 ارب روپے واجب الادا ہیں،نگران وزیر اعظم نے صوبے کے بقایا جات کی ادائیگی کا یقین دلایا ہے۔

نگران صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں کی جا رہی، یہ بات غیر رسمی طور پر زیر بحث آئی تھی،مالی مشکلات کے باوجود ملازمین کو ہر صورت ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو کڑے امتحان کا سامنا،تمام ملزموں کو عمر قید کی سزا۔۔؟