افغان جماعتوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو قبول کریں گے، پاکستان

Mar 28, 2021 | 23:13:PM
افغان جماعتوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو قبول کریں گے، پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ افغان جماعتوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو قبول کریں گے۔
افغانستان سے فوجیوں کی واپسی سے متعلق طالبان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہمیشہ سے یہی موقف رہا ہے کہ افغانستان میں تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان پارٹیوں کے درمیان اختلافات دور کرنے کیلئے جامع بات چیت کی حمایت کی، دوحہ عمل اس پائیدار سیاسی حل کے حصول کیلئے ایک تاریخی موقع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے فوج کی واپسی منظم اور ذمہ دارانہ ہونی چاہئے تاکہ خلا پیدا نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 28 تک پہنچ گئی