الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے دھرنا ، مریم نواز نے بڑا اعلان کردیا

Jul 28, 2022 | 21:59:PM
مریم نواز ، بڑا اعلان
کیپشن: مریم نواز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ایک چور کو صادق و امین بنا کر قوم پر چار سال مسلط کیا گیا،اگرغیر ملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں آتا کو تمام جماعتوں کی مشاورت سے ہم الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے دھرنا دیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یکطرفہ فیصلے کیلئے فل کورٹ کا مطالبہ مسترد کیا گیا،پرویز الٰہی ہمیشہ عدالتی وزیراعلیٰ کہلائیں گے ،عدالت نے ہی وزیراعلیٰ اور وزیراعظم مقرر کرنے ہیں تو پارلیمنٹ کو تالے لگادیں۔ ان کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے پچھلے فیصلے کو اڑا کررکھ دیا،ججز کے فیصلے نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا ،اس طرح کے فیصلے عدالت کے اندر عدالت کی توہین کے مترادف ہیں ،مریم نواز نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر عمران کے تعینات کردہ ہیں ، صرف اقامے کے بنیاد ایک منتخب وزیراعظم کو نہ صرف نکالا گیا بلکہ ان پارٹی صدارت بھی چھینی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ڈی ایم کا ملک میں فوری انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ