تعلقات مضبوط ،سی پیک نگرانی، پاک چین پارلیمانی کمیٹی پر اتفاق

Jan 28, 2021 | 12:43:PM
تعلقات مضبوط ،سی پیک نگرانی، پاک چین پارلیمانی کمیٹی پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چین کی این پی سی کے چیئرمین لی زانشو اور سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے مابین سی پیک نگرانی کےلئے پاک چین پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا گیا ہے۔

چین کی نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے چیئرمین لی زانشو اور اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے مابین وڈیو لنک کے ذریعے گفتگو ہوئی جس میں سی پیک سمیت دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اور چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین کے مابین سی پیک منصوبوں کی نگرانی کے لئے پاکستانی اور چین کی پارلیمان کے ارکان پر مشتمل کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے موجودہ دوطرفہ تعلقات اور معاشی تعاون کو تقویت دی جا سکتی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اپنی متعلقہ سیکرٹریٹ کو مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

  سپیکر اسد قیصرنے کہا کہ پاکستان چین کو اپنا سب سے قریبی دوست، مضبوط ترین شراکت دار اور آہنی بھائی سمجھتا ہے۔ انہوں نے اپنے چینی ہم منصب کو پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 71 ویں سالگرہ اور چینی نئے سال پر مبارکباد پیش کی۔سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کی غیر متزلزل حمایت کو پاکستانی عوام اور حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

پاک چین، سی پیک