پی ایم ہاﺅس میں خٹک لیکس کے چرچے۔وزیراعظم کا وزیر دفاع کو فون

Feb 28, 2022 | 22:07:PM
پی ایم ہاﺅس۔خٹک لیکس۔خطاب۔پٹرول۔قیمت
کیپشن: وزیراعظم عمران خان اور پرویز خٹک (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے خطاب میں سب سے زیادہ اہم عوامی چیز پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی تھی۔باقی باتیں عام آدمی کیلئے زیادہ اہمیت نہیں رکھتیں۔ایسی صورتحال میں عام طور پر یہ ہوتا ہے کہ قوم سے خطاب سے پہلے حکومتی ذرائع اشارتاً کچھ بریک کر دیتے ہیں ۔لیکن اصل اعلان قوم سے خطاب میں ہی کیا جاتا ہے۔
لیکن اس مرتبہ صورتحال بالکل مختلف رہی۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں حقیقی کمی کا اعلان وزیر اعظم کے قوم سے خطاب سے کئی گھنٹے پہلے ہی کر دیا۔جس کا میڈیا پر کافی چرچا رہا۔
واضح رہے کہ قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وزیر اعظم نے تنہا نہیں کیا ہوگا۔ساتھیوں سے مشاوت کی ہو گی اور اس مشاورت میں پرویز خٹک بھی موجود ہونگے اور انہوں نے اسے لیک کر دیا۔وزیر اعظم کے خطاب کے بعدوزیر اعظم ہاﺅس میں وزرا پرویز خٹک کے اہم ترین بیان پر تبصرے کرتے رہے ۔ بعض وزرا نے کہا کہ وزیر اعظم صاحب آپ کے خطاب سے پہلے تو پرویز خٹک نے پٹرول سستا کئے جانے کا اعلان بھی کر دیا تھا۔ٹی و چینلز تو پہلے سے ہی پٹرول اور بجلی کا سستا ہونے پرویز خٹک کو دکھا رہے ہیں ،جس پر وزیراعظم نے پرویز خٹک کو فون کیا اور کہا کہ جب سب کو منع کیا تھا تو پھر آپ کو یہ بیان دینے کی کیا ضرورت تھی ۔واضح رہے کہ وزیراعظم نے بجلی اور پٹرول پیکیج کا اعلان اپنے خطاب میں کرنا تھا۔وزیر دفاع پرویز خٹک پر گفتگو کے دوران وزرا نے ان کا نام خٹک لیکس رکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں۔روس کی حالت پتلی، کرنسی ڈوب گئی، سٹاک ایکسچینج کریش، یورپی یونین کی پروازوں پر پابندی