جنسی زیادتی کیس ، شہزادہ اینڈریو اپنی ساکھ بچانے کیلئے کوشاں

Sep 27, 2021 | 22:55:PM
بچاؤکی کوششیں تیز
کیپشن: شہزادہ انڈریوفائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


 (نیوز ایجنسی)امریکی ٹیم شہزادے کی ساکھ بچانے کے لیے ورجینیا رابرٹس کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو چیلنج کرنے کی کوشش کرے گی
تفصیلات کے مطابق امریکی خاتون ورجینیا رابرٹس کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزامات کا سامنا کرنے والے برطانوی شہزادے اینڈریو نے عدالتی کیس میں اپنی ساکھ بچانے کی آخری کوشش میں اپنی پوری قانونی حکمت عملی کو باضابطہ طور پر تبدیل کر دیا ہے۔برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے شہزادے کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ سول کیس لڑنے کے لیے ایک ہائی پروفائل امریکی وکیل اینڈریو بریٹلر کو سامنے لانے کا فیصلہ کیس میں ایک اہم موڑ کی نشاندہی کرتا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ امریکی ٹیم شہزادے کو اپنی ساکھ بچانے کے لیے ورجینیا رابرٹس کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو چیلنج کرنے کی کوشش کرے گی۔واضح رہے کہ امریکی خاتون ورجینیا رابرٹس کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ برطانوی شہزادہ اینڈریو نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔ورجینیا نے نیویارک سٹی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ شہزادہ اینڈریو نے بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کے نیویارک والے گھر میں اسے کمسنی میں جنسی حملے کا نشانہ بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:میں اپنے والدین کی حیرت انگیز بیٹی ہوں، گوہر خان