انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر نے ریکارڈ قائم کر دیا

Jul 27, 2022 | 18:26:PM
انٹر بینک، اوپن مارکیٹ، ڈالر کی اڑان، 241روپے، بلند ترین سطح، پہنچ گیا،
کیپشن: ڈالر ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی تیزی سے اڑان جاری ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 241روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 4 روپے اضافہ ہوا جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 241روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔
روپے کی مسلسل تنزلی کے باعث دیگر کرنسیوں کی قدر میں اضافہ ہوا، اوپن مارکیٹ میں یورو یورو 5 روپے مہنگا ہو کر 242روپے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 6 روپے اضافہ ہوا جس سے برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت 288 روپے ہو گئی، اسی طرح اماراتی درہم دو روپے میں مہنگا ہو کر 65 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاجبکہ سعودی ریال 1روپے مہنگا ہوکر 63روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: چودھری شجاعت حسین کا بڑا بیان آگیا