عوامی مارچ حکومت کیخلاف اعلان جنگ۔کٹھ پتلی کے گھر جانے کا وقت آ گیا: بلاول بھٹو زرداری

Feb 27, 2022 | 14:08:PM
 پیپلز پارٹی،چیئرمین بلاول بھٹو  زرداری ، عمران خان،عوام ، ووٹ ، عوامی مارچ 
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)  پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو  زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نےعوام کے ووٹ اور پیٹ پر ڈاکا مارا، کٹھ پتلی کے گھر جانے کا وقت آ گیا، ہمارا عوامی مارچ حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے،قائد عوام اور شہید بینظیر کے نامکمل مشن کو مکمل کرنے کیلئے نکلے ہیں، ہرپاکستانی کےحقوق کا تحفظ کریں گے۔

 بلاول بھٹو نےلانگ مارچ کی روانگی سے قبل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  عمران خان نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا، کرپشن ختم کرنے کا وعدہ کیا مگر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق عمران خان حکومت کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ چکی۔ یہ پاکستان کی کرپٹ ترین حکومت ہے۔ موجودہ حکومت اٹھارویں ترمیم کوختم کررہی ہے، این ایف سی ایوارڈ نہیں دے رہی۔

وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں،سندھ حکومت کم وسائل کیساتھ زیادہ محنت کر کے صوبے کی خدمت کر رہی ہے، عمران کو بھگائیں گے تو تمام صوبوں کو ان کا حق ملے گا، اب وقت آ گیا کہ ہم وفاقی حکومت کے خلاف عدم اعتماد لیکر آئیں۔ عمران خان نےانسانی حقوق پرحملہ کرچکے،اب ہم برداشت نہیں کرسکتے، ہم یہاں سے نکلیں گے تو بنی گالا سے چیخیں آئیں گی، اسلام آباد پہنچ کر اس حکومت پر حملہ کریں گے۔

دوسری جانب شہر قائد میں جیالے انتہائی پُرجوش نظر آ رہے ہیں، کراچی میں ہر طرف پیپلز پارٹی کے جھنڈے اور قد آور پینا فلیکس آویزاں کئے گئے ہیں۔ مختلف علاقوں سے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔  آصفہ بھٹو زرداری نے رہائش گاہ سے روانگی سے قبل بلاول کو امام ضامن باندھا، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی بلاول کے ہمراہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینا جانتی ہے:وزیراعظم