کلاسوں میں مکمل خاموشی۔۔صرف ایک آواز وہ بھی استادکی

Nov 26, 2020 | 18:41:PM
کلاسوں میں مکمل خاموشی۔۔صرف ایک آواز وہ بھی استادکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی سمیت سندھ بھر کے سکولوں میں دوبارہ آن لائن کلاسوں کے آغاز ۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ والدین کی خواہش ہوتی ہوتی ہے کہ آن لائن کی بجائے اسکول میں بچوں کو پڑھایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے سکولوں میں ایس او پی پر عمل کرتے ہوئے تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں اور سکولوں میں دوبارہ آن لائن کلاسوں کے آغاز کردیا گیا ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ آن لائن کی بجائے سکول میں بچوں کو پڑھایا جائے۔
طالب علموں کو کوویڈ کی کی پہلی لہر کے بعد دوسری لہر سے قبل آن لائن طریقہ کار سے تفصیلی طور آگاہ کیا گیا تھا ۔ ایجوکیشن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بہت جلد ایس او پی پر موثر عمل کرتے ہوئے معمول کی سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی اور بچوں کو سکول میں پڑھانے کی اجازت مل جائیگی۔کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث بچوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ ہے اس لئے معصوم بچوں کی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کیلئے سکول بند کرکے آن لائن پڑھانے کی اجازت دی گئی ہے۔