عوام کیلئے بری خبر، 20 کلو آٹے کا تھیلہ کتنا مہنگا ہونیکا امکان، جان کر ہوش اڑ جائینگے

Feb 26, 2022 | 23:04:PM
گندم کی امدادی قیمت، اضافے کی منظوری، تھیلے کی قیمت، عندی
کیپشن: فلور مل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کی منظوری پر چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب طاہر حنیف ملک کا ردعمل بھی آگیا ،فلور ملز ایسوسی ایشن نے گندم کی امدادی قیمت میں اضافے پر آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1375 سے 1400 روپے تک بڑھنے کا عندیہ دے دیا۔
طاہر حنیف ملک نے کہاہے کہ امدادی قیمت بڑھنے سے آٹے کی قیمتوں میں یقینی طور پر اضافہ ہوگا،پٹرول کی قیمتوں اضافہ کے باعث فلور ملز کو پہلے ہی مشکلات کا سامنا ہے،چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن کاکہناتھا کہ ٹرانسپورٹیشن کاسٹ پہلے ہی بڑھ چکی ہے اب امدادی قیمت بڑھنے سے آٹا مزید مہنگا ہوگا۔
طاہر حنیف ملک نے کہاکہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلہ 275 سے 300 روپے تک بڑھ جائیگا، آٹے کا 20 کلو کا تھیلہ 1100 روپے سے بڑھ کر 1375 سے 1400 روپے تک فروخت کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرک ،انٹر کے طلبا کیلئے بڑی خبر! امتحان کا طریقہ کار تبدیل