لاہور ضلع انتظامیہ کا مہنگائی کنٹرول کرنے کے نام پر غلط مقدموں کا اندراج  عروج پر

Oct 25, 2022 | 19:19:PM
لاہور ضلع انتظامیہ کا مہنگائی کنٹرول کرنے کے نام پر غلط مقدموں کا اندراج  عروج پر
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہورضلع انتظامیہ نے مہنگائی کنٹرول کے نام پر غلط مقدموں کا اندراج عروج پر پہنچ گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے پھل فروش پر پیاز تیرہ روپے مہنگا بیچنے کا مقدمہ درج کروا دیا۔ پھل فروش نے سبزی کی ریڑھی بھی نہ لگائی لیکن مقدمہ پیاز مہنگا بیچنے کا دے دیا گیا۔ 
ریڑھی بان محمد اکرم کئی سالوں سے ریڈی پر پھل فروخت کررہا ہے تاہم اس پر سبزی بیچنے کا مقدمہ تھانہ رائےونڈ میں درج کروا دیا گیا تاہم ریڑھی بان کو پولیس نے تین روز بعد بتایا گیا کہ اسکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ ریڑھی بان کا کہنا تھا کہ میں نے آج تک سبزی کا کاروبار کیا ہی نہیں مگر مجھ پر پیاز 13روپے مہنگا فروخت کرنے کا مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔ 
تھانہ رائےونڈ کی پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔