اوآئی سی وزرائے خارجہ اجلاس، پاکستان کشمیر کا مقدمہ لڑے گا

Nov 25, 2020 | 10:06:AM
 اوآئی سی وزرائے خارجہ اجلاس، پاکستان کشمیر کا مقدمہ لڑے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ( 24نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نائیجر میں او آئی سی رکن ملکوں کی تین روزہ اہم نشست ہوگی۔ مقبوضہ کشمیر میں بربریت کے خلاف آواز اٹھانے کیلئے یہ مناسب فورم ہے۔ امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر دیگر وزرائے خارجہ سے بات ہوگی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کونسل آف فارن منسٹرز میں شرکت کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کے نکتہ نظر کو پیش کرنے کا موقع ملے گا، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ بڑھ گیا، مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کے حوالے سے آواز اٹھانے کیلئے یہ ایک مناسب فورم ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کا شکر گزار ہوں، مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر ان کا بہت واضح موقف سامنے آتا رہا ہے۔

ویڈیو پیغام:

https://www.24urdu.com/uploads/digital_news/2020-11-25/news-1606280770-6008.mp4