سول ملٹری بیوروکریسی کا پاکستان بنانے میں کوئی کردار نہیں ،احسن اقبال

Dec 25, 2020 | 19:51:PM
 سول ملٹری بیوروکریسی کا پاکستان بنانے میں کوئی کردار نہیں ،احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سیکرٹری مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ10 سال جمہوریت کے تو 10 سال آمریت کے کبھی ہابرٹ نظام تو کبھی کچھ اور 73 برس سے پاکستان ایک تجربہ گاہ بنا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اسلام آباد کے زیر اہتمام میاں نواز شریف اور قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد سیکرٹری جنرل احسن اقبال، سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سمیت پارٹی رہنماﺅں نے شرکت کی ۔ تقریب میں میاں نواز شریف اور قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا سالگرہ کی تقریب سے سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن احسن اقبال کا خطاب پاکستان کی تخلیق کے 7 سال بعد پاکسان کے بانی کو ہم نے کھو دیا ۔اس دوران جو خلا پیدا ہوا اس میں سول ملٹری بیوروکریسی نے اقتدار قابو کرلیا ۔
 احسن اقبال نے کہا کہ سول ملٹری بیوروکریسی کا پاکستان بنانے میں کوئی کردار نہیں تھا۔ پاکستان مسلم لیگ اور عوام نے بنایا تھا۔ مسلم لیگ اور عوام اقتدار سے نکال کر باہر پھینک دیا گیا۔ اسٹبلشمنٹ نے پاکستان کے اقتدار پر دائمی قبضہ کرلیا 10 سال جمہوریت کے تو 10 سال آمریت کے کبھی ہابرٹ نظام تو کبھی کچھ اور 73 برس سے پاکستان ایک تجربہ گاہ بنا ہوا ہے۔
 لیگی رہنما نے مزید کہا کہ لوگ یہ سوچتے ہیں کہ یہ ملک کب تک اس گرداب میں پھنسا رہے گا ۔مسلم لیگ ن نے 4 سال میں پاکستان کو معاشی گرم کا مرکز بنایا آج پاکستان کے دوست ممالک ناراض ہیں وزیر اعظم جہاں جاتے ہیں کشکول نکال لیتے ہیں، جو سفیر مجھ سے ملتا تھا سی پیک میں حصہ لینے کی بات کرتا تھا، ایک ایک کرکے ہمارے دوست ملک ہم سے پیچھے ہٹنا شروع ہوگئے ہیں عوام کی نمائندہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے 2 ہزار کلو میٹر موٹرویز کا جال بچھایا موجودہ حکومت موٹر ویز کے سروس ایریا ہی چالو نہیں کرسکے یہ فرق ہوتا ہے۔