معروف صوفی بزرگ حضرت بابا بلھے شاہ کے سالانہ عرس پر چھٹی کا اعلان

Aug 25, 2023 | 22:24:PM
معروف صوفی بزرگ حضرت بابا بلھے شاہ کے سالانہ عرس پر چھٹی کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ذاکر حسین خان) معروف صوفی بزرگ حضرت بابا بلھے شاہ کے 266 ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر قصور کا کہنا ہے کہ معروف صوفی بزرگ حضرت بابا بلھے شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے 266ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع کی مناسبت سے تقریبات 25 سے 27 اگست تک منعقد ہوں گی، عرس مبارک کے موقع پر 26 اگست (بروز ہفتہ)کو مقامی چھٹی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو سزا سنانے والے جج کی تنزلی، اسلام آباد ہائی کورٹ سے اہم خبر آ گئی

قصور میں حضرت بابا بلھے شاہ کے عرس کی تقریبات کے سلسلے میں زائرین ڈھول کی تھاپ پر دھمالیں ڈال رہے ہیں، چادریں لیکر عقیدت مند دربار کی جانب جاتے دکھائی دیتے ہیں، دربار شریف کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا، زائرین کی جانب سے دربار پر حاضری کے ساتھ جگہ جگہ دودھ کی سبیلیں لگائی گئیں جن پر شدید رش ہے, لوگوں کی جوق در جوق آ مد کے ساتھ ساتھ دور داز علاقوں سے بھی زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے.

دوسری جانب پولیس کی جانب سے عرس کے لئے سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں، 128 کیمرے اور 1648 پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔