عمران خان کی عدالت آمد پر شدید دھکم پیل, ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی عدالت آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جس کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی کی گاڑی کو جوڈیشل کمپلیکس میں آنے کی اجازت نہ ملی اور وہ پیدل چل کر عدالت تک گئے۔
سابق وزیراعظم کی عدالت آمد کے موقع پر شدید دھکم پیل ہوئی اور اس دوران عدالت میں آنے کے لیے لگایا گیا واک تھرو سکیورٹی گیٹ بھی توڑ دیا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز بھی دھکم پیل کررہے ہیں۔