حکومت کا سپریم کورٹ اور ریڈزون کی سکیورٹی فول پروف بنانیکا فیصلہ

Jul 24, 2022 | 23:34:PM
سپریم کورٹ ، بڑا فیصلہ
کیپشن: سپریم کورٹ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ اور ریڈ زون کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے موقع پر سیاسی کارکنوں کے جمع ہونے کے خدشے کے پیش نظر ریڈ زون میں اینٹی رائٹس فورس بھی تعینات کرنے کا امکان ذرائع کے مطابق اینٹی رائٹس فورس ڈنڈوں اور آنسو گیس گنز سے لیس ہو گی ۔ عدالت عظمی کے باہر پھر کارکنوں کے جمع ہونے کا امکان ہے جس کے باعث حکومت نے سپریم کورٹ اور ریڈ زون کی سیکیورٹی بڑھا دی۔پولیس کو ہدایات دی گئی ہیں کہ کل کسی صورت سیاسی کارکن کو سپریم کورٹ تک رسائی نہ دی جائے ،ریڈ زون میں داخلہ آفس کارڈ کی بنیاد پر ہی دیا جائے گا ،ریڈ زون میں قیدی وین اور واٹر کینن گاڑی بھی رکھنے پر غورکیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ انتخاب کیس ،وکلاءبھی میدان میں آگئے