وزیراعلیٰ انتخاب کیس ،وکلاءبھی میدان میں آگئے 

Jul 24, 2022 | 22:28:PM
پاکستان بار کونسل احتجاج
کیپشن: وکلا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کیخلاف کیس میں پاکستان بار کونسل نے بھی فل کورٹ تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب اور سپریم کورٹ بار کی نظرثانی درخواست پر فل کورٹ تشکیل دی جائے،یہی وقت ہے کہ سپریم کورٹ آرٹیکل 63 اے کی درست تشریح کر کے معاملہ ہمیشہ کیلئے ختم کرے،سپریم کورٹ کو عوامی اور سیاسی اعتماد کو بحال کرنا چاہیے۔ 
سپریم کورٹ کو عوامی اور سیاسی اعتماد کو بحال کرنا چاہیے۔
پاکستان بار کونسل نے مزید کہا کہ آرٹیکل 63 اے سے متعلق 17 مئی کا مختصر فیصلہ متفقہ نہیں تھا،آرٹیکل 63 اے سے متعلق کیس کا 3 اور 2 کی نسبت سے فیصلہ مزید وضاحت طلب ہے،سیاسی جماعتوں کو عدلیہ پر تنقید سے گزیز کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈپٹی اسپیکر پنجاب کی رولنگ ،پیپلزپارٹی نے بھی بڑااعلان کردیا