پیگاسس سوفٹ ویئرسے جاسوسی سنگین معاملہ ہے:پاکستان کا بھارت کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان 

Jul 24, 2021 | 18:38:PM
پیگاسس سوفٹ ویئرسے جاسوسی سنگین معاملہ ہے:پاکستان کا بھارت کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاداکبرنے کہاہے کہ بھارت نے سائبر جاسوسی کے ذریعے پاکستان کی سلامتی پر حملہ کیا،یہ ایک سنگین معاملہ ہے اسے ایسے نہیں چھوڑا جا سکتا،پاکستان جاسوسی معاملے پربھارت کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاداکبر نے کہاکہ بھارت نے اسرائیل کے ذریعے پیگاسس سوفٹ ویئرسے ہائبرڈ جاسوسی کی ،سافٹ ویئر کے ذریعے وزیراعظم اوراعلیٰ حکام کی جاسوسی کی گئی ،سافٹ ویئر کے ذریعے وزیراعظم اوراعلیٰ ملٹری شخصیات کو ٹارگٹ کیاگیا،یہ ایک سنگین معاملہ ہے اسے ایسے نہیں چھوڑا جا سکتا۔
معاون خصوصی برائے احتساب نے کہاکہ پاکستان جاسوسی کے معاملے پر بھارت کے خلاف ایکشن لینے جا رہا ہے ،بھارت نے سائبر جاسوسی کے ذریعے پاکستان کی سلامتی پر حملہ کیا،پاکستان نے پیگاسس کے ذریعے جاسوسی کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے کمیٹی میں انٹیلی جنس ادارے اورایف آئی اے بھی شامل ہو گی ،کمیٹی میں سکیورٹی اداروں اوردفتر خارجہ کے حکام شامل ہوں گے ۔
شہزاداکبر نے کہاکہ تحقیقات ہوں گی کہ کون کون سی معلومات لیک ہوئی ہیں ،ان کاکہناتھا کہ جاسوسی کے معاملے کی تحقیقات میں 2 سے 3 ماہ لگ سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ بھارت نے سافٹ ویئر کا انتہائی غیر ذمہ دارانہ استعمال کیا،ٹیکنالوجی سے 10 ممالک کے وزرااعظم کے فون کو ٹارگٹ کیا گیا،فرانس نے اس معاملے پر تحقیقات شروع کردی ہیں ، پاکستان جاسوسی معاملے پربھارت کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا۔
شہزاداکبر نے کہاکہ پاکستان کے قانون کے مطابق نوازشریف مفرورمجرم ہیں،بھارت کیوں عمران خان کے فون کے پیچھے پڑا ہوا ہے، رپورٹ کے مطابق عمران خان کے فون پر حملہ کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کی افغان مشیر سے ملاقات کی آڈیو ٹرانسکرپٹ سامنے لائی جائے: فوادچودھری