سندھ اسمبلی کے  نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

Feb 24, 2024 | 09:15:AM
 سندھ اسمبلی کے  نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)  سندھ اسمبلی کے  نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت ہو رہا ہے جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئی۔

آغا سراج درانی نے نو منتخب ارکان سندھ اسمبلی سے حلف لیا، حلف لینے والوں میں نامزد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، فریال تالپور، شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ اور دیگر بھی شامل ہیں، اس موقع پر اسمبلی ہال جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا۔ 

سندھ اسمبلی کے 168 ارکان میں سے 114 کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے جبکہ 36 ارکان کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے،آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والے 9 اراکین نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دے رکھی ہے جبکہ جی ڈی اے اور جماعت اسلامی کے اراکین آج کی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب جی ڈی اے، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف پر مشتمل اپوزیشن اتحاد نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ نقص امن اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی  گئی ہے۔