صدر عارف علوی نے بھی نئی حکومت کےقیام کا مطالبہ کردیا

Jul 23, 2022 | 23:06:PM
عارف علوی بڑا مطالبہ
کیپشن: عارف علوی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کو ایسی حکومت قائم کرنے کی ضرورت ہے جو عوام کی صحیح معنوں میں نمائندگی اور سیاسی و معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ان کی امنگوں اور امیدوں کی عکاسی کرے۔


تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ایسے امتحان سے گزر رہے ہیں جہاں سب کو پاکستان میں ایک ایسی حکومت تشکیل دینے کے لیے کام کرنا ہوگا جو پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق ہو۔ جمہوریت کو مفاد پرستوں کے ہاتھ ہائی جیک نہیں ہونے دیا جا سکتا۔صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں حکومتوں کے تبدیل ہونے سے کوئی مسئلہ نہیں لیکن ہماری پالیسیز چلتی رہنی چاہئے ۔
یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان نے شہباز حکومت سے بڑا شکوہ کردیا