آئی ایم ایف کی پاکستان کو ایک ارب 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر قرض کی سفارش

Nov 22, 2021 | 11:01:AM
آءی ایم ایف،فنڈ،سفارش،پاکستان
کیپشن: اانٹر نیشنل مانیٹری فنڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)  آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر قرض جاری کرنے کی سفارش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول ایگریمنٹ طے پا گیا ہے۔جس کی حتمی منظوری ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ  پاکستان نےجون تک تمام کارکردگی اہداف بڑے مارجن سے حاصل کیے۔ پاکستان نے منی لانڈرنگ ، ٹیرر فنانسنگ کےخلاف پیشرفت کی۔ تاہم ایکشن پلان کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اضافی وقت درکار ہے، کورونا وبا کے خلاف موثر اقدامات سے معیشت بحال ہوئی ، اس کے ساتھ ساتھ ایف بی آر کے ٹیکس محاصل مضبوط رہے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستا ن کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا اور روپے کی قدر میں کمی آئی ،رواں برس جی ڈی پی گروتھ 4فیصد سے زائد اور آئندہ سال 4.5 فیصد رہنے کاامکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی اونچی اڑان میں کمی