صاحبزادہ محبوب سلطان قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد

May 22, 2024 | 22:23:PM
صاحبزادہ محبوب سلطان قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) پاکستان تحریک انصاف نے صاحبزادہ محبوب سلطان کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے دیگر رہنما کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ محبوب سلطان کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کا اعلان کیا، انہوں نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کے بعد اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: رؤف حسن پر حملہ، عمر ایوب نے بڑا مطالبہ کر دیا

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ اگر رجیم چینج کی ایف آئی آر باجوہ کے خلاف کاٹی جاتی، اگر ڈاکٹر کو بے آبرو کرنے اور میری خلاف اقدامات پر ایف آئی آر ہوتی تو یہ سب نہ ہوتا، کیا میرے ساتھ انصاف ہوا؟ 5 ججز میں سے ایک نے کہا میں میری بیوی بیٹا داماد کھڑے ہوئے، جج نے واضع کہا کہ میرے میں اتنی ہمت نہیں، اپنی ڈکٹیٹرشپ عمران خان کے خلاف استعمال کرنا چاہتے ہیں، رؤف حسن کو قتل کرنے کے لیے اٹھایا گیا اقدام قابل مذمت ہے، ذمہ داران سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ پاکستان سے کیا حاصل کرنا چاہتے ہو؟