عازمین حج کیلئے بڑی خبر، سعودی حکومت نے بڑا اعلان کردیا

May 22, 2021 | 23:56:PM
عازمین حج کیلئے بڑی خبر، سعودی حکومت نے بڑا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب نے غیر ملکی افراد کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 60 ہزار غیرملکی رواں سال حج کرسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے رواں سال غیرملکی افراد کو بھی حج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور طے کیا ہے کہ کم ازکم 60 ہزار غیرملکی باشندوں کو حج کی اجازت دی جائے۔
اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ 18 سال سے 60 سال کی عمر کے افراد کو حج کی اجازت دی جاسکے گی تاہم 18 سے کم اور 60 سال سے زائد العمر افراد کو اجازت نہیں دی جائے گی۔اور کتنے لوگ حج کی سعادت حاصل کریں گے اس کا فیصلہ ابھی کیا جانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حج کے موقع پر تمام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد ہوگا صرف صحت مند افراد ہی حج کرسکیں گے، کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ اور ویکسین کے سرٹیفکیٹ جیسی شرائط بھی لاگو ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف معاشی ترقی دیکھ کر گھبراگئے، وفاقی وزیر توانائی