جنوبی افریقہ میں بھی کورونا کی نئی قسم دریا فت ہونے سے تھر تھلی

Dec 22, 2020 | 18:23:PM
 جنوبی افریقہ میں بھی کورونا کی نئی قسم دریا فت ہونے سے تھر تھلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) کورونا وائرس کی نئی قسم برطانیہ میں دریافت ہوئی مگر اب افریقہ میں بھی اس کا ایک اور نیا ورژن سامنے آیا ہے، جو  زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔جنوبی افریقی سائنسدانوں اور طبی حکام نے کورونا وائرس کی اس نئی قسم کی دریافت کا اعلان کیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق سائنسدانوں کی جانب سے اس قسم کا باریک بینی سے تجزیہ کیا جارہا ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں وائرس کے اندر متعدد تبدیلیاں آئی ہیں، جس کے باعث وہ انسانی خلیات سے زیادہ آسانی سے منسلک ہوجاتا ہے۔کورونا کی اس قسم کو 501.V2 کا نام دیا گیا ہے جو ابتدائی تجزیے میں زیادہ تیزی سے پھیلنے والا اور جسم میں زیادہ وائرل لوڈ بڑھانے کی صلاحیت رکھنے والا ثابت ہوا ہے۔یہ نئی قسم برطانیہ میں دریافت ہونے والی قسم سے مختلف ہے اور اصل وائرس کے مقابلے میں زیادہ متعدی ہے۔جنوبی افریقہ کی کووڈ وزارتی ایڈوائزری کمیٹی کے شریک چیئرمین ڈاکٹر سلیم عبدالکریم نے بتایا 'اس حوالے سے تشویش کی وجہ موجود ہے کیونکہ ہم نے ایسا وائرس دیکھا جو بظاہر بہت تیزی سے پھیل سکتا ہے'۔انہوں نے زور دیا کہ عوامی رویہ کیسز کے اضافے میں ایک بنیادی عنصر ہے۔