دنیا بھر میں کرونا پابندیوں اور لاک ڈاؤن کیخلاف عوام سراپا احتجاج

Mar 21, 2021 | 11:01:AM
دنیا بھر میں کرونا پابندیوں اور لاک ڈاؤن کیخلاف عوام سراپا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)لاک ڈاؤن اور پابندیاں نامنظور۔۔ کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آنے پر دنیا کے بیشتر ممالک میں دوبارہ لاک ڈاؤن اور پابندیاں نافذ کردی گئیں۔ عوام کی بڑی تعداد حکومتی پالیسیوں کیخلاف سڑکوں پر نکل آئی اور بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا۔ 

دنیا بھر میں کرونا پابندیوں اور لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج  جاری ہے۔شہریوں کا بڑا ہجوم سڑکوں پر نکل آیا۔ وسطی لندن میں شہریوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائےہائیڈ پارک سے ویسٹ منسٹر تک مارچ کیا۔ حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہوئے اور متعدد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ حکام کا کہنا ہے احتجاج میں شرکت کرنا اب بھی غیر قانونی ہے۔جرمنی ، سویڈن، نیدرلینڈ، کینیڈا ، آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ سمیت کئی ممالک میں کرونا پابندیوں اور لاک ڈاؤن کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ پولیس نے بے قابو ہجوم پر واٹر کینن کا بھی استعمال کیا ۔