داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے کنکریٹ سٹارٹر ڈیم کا پہلا مرحلہ ہائی فلو سیزن سے قبل مکمل 

Jun 21, 2023 | 23:11:PM
داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے کنکریٹ سٹارٹر ڈیم کا پہلا مرحلہ ہائی فلو سیزن سے قبل مکمل 
کیپشن: داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر ایک اور اہم پیش رفت، پراجیکٹ کے کنکریٹ سٹارٹر ڈیم کا پہلا مرحلہ ہائی فلو سیزن سے قبل مکمل کر لیا گیا۔
ڈیزائن کے مطابق داسو پراجیکٹ کا کنکریٹ سٹارٹر ڈیم دو مختلف مراحل میں مکمل ہوگا،پہلے مرحلے میں سٹارٹر ڈیم کی سطح سمندر سے بلندی 785 میٹر، دوسرے مرحلے میں 798میٹر ہے۔
ہائی فلو سیزن شروع ہونے پردریائے سندھ کا پانی داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی دو ڈائی ورشن ٹنلز سے گزر رہا ہے،ڈیزائن کے مطابق دریائے سندھ کا کچھ پانی کنکریٹ سٹارٹر ڈیم کے اوپر سے بھی بہہ رہا ہے،اکتوبر میں سٹارٹر ڈیم کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا، تکمیل آئندہ لو فلو سیزن میں شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خبردار ہوشیار! اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والوں کیلئے بڑی خبر