شہبازشریف سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنرکی ملاقات

Jun 21, 2021 | 19:48:PM
شہبازشریف سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنرکی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جیفری شاءکی ملاقات  ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے لاہور میں شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور آسٹریلیا کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کورونا وبا پر قابو پانے پر آسٹریلوی حکومت کی کوششوں کو سراہا۔
صدر ن لیگ نے کہا کہ دونوں ممالک میں معیشت و تجارت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔زراعت خاص طور پر ڈیری اور گندم کے شعبے میں دونوں ممالک میں تعاون باہمی مفاد میں اور وقت کی ضرورت ہے۔پاکستان ڈیری کے شعبے میں آسٹریلیا کے تجربے سے بالخصوص سیکھ سکتا ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ طالب علموں کے ایکسچینج پروگرام کے فروغ سے تعلیم کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھ سکتا ہے۔سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی دونوں ممالک وسیع تعاون کے امکانات کو بروئے کار لاکر باہمی فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ثقافتی تعاون کے فروغ سے دونوں ممالک کے عوام کو قریب لایا جانا چایئے۔
آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے ملاقات کے لئے وقت دینے اور خیرسگالی کے جذبات کے اظہار پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر آسٹریلوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ٹریڈ کے شعبے میں دونوں ممالک میں تعاون سے باہمی مفاد حاصل ہوسکتا ہے۔
آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی مسلم لیگ (ن) کے دور میں عوامی ترقیاتی منصوبوں پر شہباز شریف کی کارکردگی اور جذبے کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کے بغیر بیٹی کی پیدائش۔۔ نینا گپتا کی سوانح عمری نے ہنگامہ برپا کردیا