لاہور: پی ٹی آئی کارکنان کا مبینہ تشدد، کانسٹیبل کی درخواست پر مقدمہ درج

Feb 21, 2023 | 12:08:PM
لاہور: پی ٹی آئی کارکنان کا مبینہ تشدد، کانسٹیبل کی درخواست پر مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ سے واپسی پر کارکنوں کا پولیس اہلکار پر مبینہ تشدد، کانسٹیبل کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق فلائنگ اسکواڈ کے کانسٹیبل جہانزیب نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مبینہ تشدد کا شکار ہونے کی تھانہ ریس کورس میں درخواست جمع کروائی تھی۔

درخواست کے متن میں تحریر ہے کہ عمران خان کی قیادت میں قافلہ مال روڈ سے گزر رہا تھا، محکمانہ کارڈ دیکھ کر پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے مجھ پر دھاوا بول دیا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے پستول بھی چھین لیا۔

مقدمے میں تحریک انصاف کے 15 کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پشاور، اسلامیہ کالج کے لیکچرار کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

مقدمہ اہلکار جہانزیب سہیل کی مدعیت میں ڈکیتی سمیت 6 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مدعی کا کہنا ہے کہ ریلی کے شرکاء نے حسان نیازی اور احمد خان نیازی کی ایماء پر تشدد کیا، مسلح ملزمان نے سرکاری پستول بریٹا اور گولیاں چھین لیں۔
مدعی کا مزید کہنا تھا کہ سابقہ وزیراعظم کی ہائیکورٹ پیشی پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تھا۔

واضح رہے کہ عمران خان حفاظتی ضمانت کیلئے خود عدالت میں پیش ہوئے، لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے آرڈر جاری کر دیے، بینچ نے 3 مارچ تک عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔